کلکتہ 10مارچ : مغربی بنگال بی جے پی کو آج ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے ضلع سے تعلق رکھنی والی تاپسی منڈل بی جے پی چھوڑکر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔مشرقی مدنا پور ضلع کے ہلدیہ سے ممبرا سمبلی تاپسی منڈل نے پیر کو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول بھون میں باضابطہ طور پر حکمران کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔ ریاستی وزیر اروپ بسواس نے پیر کی دوپہر ترنمول بھون میں تاپسی کو ترنمول پرچم سونپا۔ پانچ سال کے اندر بی جے پی چھوڑنے کے بارے میں، تاپسی نے کہاکہ ''تقسیم کی سیاست چل رہی ہے۔میں دیکھ رہی ہوں کہ لوگ اسے مسترد کرتے ہیں۔ میرے لیے اس سیاست کو قبول کرنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔'' تاپسی نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی ایک وجہ ہلدیہ کی ترقی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے تملوک بی جے پی ایم پی ابھیجیت گنگوپادھیائے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ضلع کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ تاپسی کا بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں جانے کی دوسری 'سیاسی اہمیت' بھی ہے۔ سب سے پہلے، تاپسی پارلیمانی پارٹی کی رکن ہیں جن کی قیادت شوبھندو ادھیکاری کرتے ہیں ۔ شوبھندوکے اپنے ضلع کی لیڈر اور ایم ایل اے ہیں۔ تاپسی کبھی سی پی ایم میں تھیں۔ 2016 کے اسمبلی انتخابات میں جب ترنمول کانگریس نے پوری ریاست میں کامیابی حاصل کی تھی اس وقت تاپسی نے کانگریس کے حمایت یافتہ سی پی ایم امیدوار کے طور پر ہلدیہ سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اس وقت شوبھندو ادھیکاری ترنمول کانگریس میں تھے۔وہ ہلدیہ سیٹ کے نگراں تھے۔اس کے باوجود تاپسی سی پی ایم کے لیے جیت گئیں۔ شوبھندو ادھیکاری نے پارٹی جب تبدیل کی تو تاپسی سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ تاپسی نے 2021 کے اسمبلی انتخابات ہلدیہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑیں اور کامیابی حاصل کی۔تاپسی شوبھندو ادھیکاری کی قریبی تھیں۔ایک ایسے وقت میں جب شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہی ہے ایسے میں تاپسی کا بی جے پی کا چھوڑ کر چلاجانا ایک بڑا جھٹکا سمجھاجارہا ہے۔ بی جے پی کو 2021 کے اسمبلی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ جہاں شمالی بنگال میں بی جے پی کی کارکردگی کسی حد تک 'قابل اطمینان تھی وہیں پورے جنوبی بنگال میں بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔ شوبھندو ادھیکاری کے علاقے میں بھی ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی۔ ترنمول ذرائع کے مطابق، پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹریوں میں سے ایک تنمے گھوش نے تاپسی کی پارٹی تبدیل کرنے کے پیچھے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جادو پور یونیورسٹی کے سابق طالب علم تنمے 2021 کے انتخابات سے قبل ریاست بھر میں 'نو ووٹ ٹو بی جے پی' مہم کے منتظمین میں سے ایک تھے۔ وہ وہی ہیں جنہوں نے حال ہی میں تاپسی کو ترنمول کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے میں رکھا۔ ترنمول ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست کے ایک اہم وزیر نے بھی شوبھندوکے قلعے پر چھاپہ مار کارروائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Source: uni news
آٹھ لاکھ روپے کے لئے کاروباری کا قتل !لاش ٹرالی بیگ سے برآمد،ملزم ہوا گرفتار
مفت کی بریانی دینے سے انکار پر دکان میں توڑ پھوڑ ! تاجر کو خون آلود حالت میں اسپتال لے جایا گیا
ایسٹرن ریلوے نے 1 مارچ سے 10 مارچ تک، الارم چینز کو غیر ضروری طور پر کھینچنے پر 872 معاملے درج کیے گئے
جادوپور میں سیاسی پروگراموں پر پابندی نہیں رہے گی، کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم
بی جے پی نے مسلمانوں کو تکلیف دینے کے لیے رمضان کے مہینے کا انتخاب کیا ہے: ممتا بنرجی
شوبھندو کو 46 مسلم ایم ایل اے کے ساتھ اسمبلی میں دیکھنے کا انتباہ
میں آپ کو بھوانی پور میں ہراﺅں گا:ممتا بنرجی کو شوبھندو کا چیلنج
او بی سی سرٹیفکیٹ منسوخی کیس: عدالتی حکم کیوں نہیں مانا گیا؟ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری کو طلب کیا
آٹھ لاکھ روپے کے لئے کاروباری کا قتل !لاش ٹرالی بیگ سے برآمد،ملزم ہوا گرفتار
مفت کی بریانی دینے سے انکار پر دکان میں توڑ پھوڑ ! تاجر کو خون آلود حالت میں اسپتال لے جایا گیا
ایسٹرن ریلوے نے 1 مارچ سے 10 مارچ تک، الارم چینز کو غیر ضروری طور پر کھینچنے پر 872 معاملے درج کیے گئے
جادوپور میں سیاسی پروگراموں پر پابندی نہیں رہے گی، کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم
بی جے پی نے مسلمانوں کو تکلیف دینے کے لیے رمضان کے مہینے کا انتخاب کیا ہے: ممتا بنرجی
شوبھندو کو 46 مسلم ایم ایل اے کے ساتھ اسمبلی میں دیکھنے کا انتباہ