Sports

سری لنکا کا ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کا ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت چرتھ اسالنکا کریں گے، ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ میں اسٹار آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا شامل ہیں جنہیں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ یہ سیریز 3 سے 7 ستمبر تک ہرارے میں کھیلی جائے گی جس کا اختتام ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے صرف ایک روز قبل ہوگا۔ ہسارنگا جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔۔ ہسارنگا سری لنکا کے ایشیا کپ 2025 اسکواڈ میں غیر کیپڈ اسپنر ویشن ہلمبے اور آل راؤنڈر دشن ہیمانتھا کی جگہ لیں گے۔ گروپ بی میں سری لنکا 13 ستمبر کو ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا اس کے بعد وہ بالترتیب 15 اور 18 ستمبر کو اپنے بقیہ گروپ مرحلے کے میچوں میں ہانگ کانگ اور افغانستان سے مقابلہ کرے گا۔ ایشیا کپ 2025 کے لیے سری لنکا کا اسکواڈ میں چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل مشرا، داسن شاناکا، ونیندو ہسرنگا، دونیت ویلالج، چمیکا کروناتھانا، بونیرتھن، چمیکا ڈی، مہاراشتھنا فرنینڈو، نووان تھشارا اور متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں۔

Source: socila media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments