Sports

سری لنکا کے جے سوریا، ڈی سلوا نے تباہی مچائی، بنگلہ دیش شکست کی دہلیز پر

سری لنکا کے جے سوریا، ڈی سلوا نے تباہی مچائی، بنگلہ دیش شکست کی دہلیز پر

کولمبو 27 جون : پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا (دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں 115 رن پر چھ وکٹ لے کر اپنی جیت یقینی کر لی ہے ۔ سری لنکا نے کل کے اسکور دو وکٹوں پر 290 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح سری لنکا کی تیسری وکٹ صبح کے سیشن میں پاتھم نسانکا کی صورت میں گری۔ پتھم نسانکا نے 254 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 158 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے کچھ دیر بعد تیج الاسلام نے کپتان دھننجے ڈی سلوا (سات) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کوسل مینڈس کے علاوہ سری لنکا کے دیگر بلے باز بنگلہ دیش کے باولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے ۔ پربھات جے سوریا (10) کو ناہید رانا نے آوٹ کیا۔ سونل دنوشا (11)، تھرندو رتنائیکے (10) رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔ کوسل مینڈس نے 87 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (84) رن کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے 116.5 اووروں میں 458 رن بنا کر 211 رن کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ اور نعیم حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے اتری بنگلہ دیش کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی اور 31 کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں۔انعام الحق (19) اور شادمان اسلام (12) رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد مومن الحق (15) اور نجمل شانتو (19) کو دھننجے ڈی سلوا نے اپنا شکار بنایا۔ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ مشفق الرحیم (26) کی صورت میں گری۔ وہ پربھات جے سوریا کے ہاتھوں بولڈ آوٹ ہوئے ۔ دن کی آخری وکٹ مہدی حسن میراز (11) کی تھی۔ انہیں تھرندو رتنائیکے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش 115 کے اسکور پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد شکست کے دہلیز پر تھا۔ لٹن کمار داس (13 ناٹ آوٹ) کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا اور دھننجے ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو اور تھرندو رتنائیکے نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments