International

سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ

سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (06 جولائی 2026): ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے۔ غلام حسین محسنی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران سابق سپریم لیڈر کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا، قانون کے تحت ایسے الزامات عائد کیے جائیں گے جو انھیں سزائے موت کی طرف لے جائیں گے۔ سربراہ عدلیہ نے کہا زمین پر فساد پھیلانے، خدا کے خلاف جنگ کرنے والوں کے بارے میں حکم واضح ہے، جنگی جرائم کے ارتکاب اور غیر قانونی طور پر جنگ شروع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انھوں نے کہا ’’ہم آپ کا مقدمہ انسانی اور الہٰی اصولوں کے ساتھ ساتھ عالمی قانون کے مطابق چلائیں گے، ایک مجرم کا مقدمہ چلایا جانا ضروری ہے، اسے سزا ملنی چاہیے، مجرم کو اپنے جرائم کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔‘‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments