سپریم کورٹ نے مسلمان طلاق یافتہ خواتین کیلئے بڑا فیصلہ سنادیا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلمان شخص کی درخواست خارج کردی جس میں طلاق کے بعد خاتون کو خرچے کی ادائیگی کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بینچ نے مسلمان شخص کی درخواست خارج کی۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے واضح کیا کہ نان نفقہ کا قانون تمام شادی شدہ خواتین پر لاگو ہوتا ہے چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو۔ میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نان نفقہ صدقہ نہیں بلکہ شادی شدہ خواتین کا حق ہے۔ جسٹس بی وی ناگارتھنا نے سخت ریمارکس دیے کہ کچھ شوہر اس حقیقت سے واقف نہیں ہیں کہ بیوی جو گھر بنانے والی ہے وہ جذباتی طور پر اور دوسرے طریقوں سے شوہر پر منحصر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آ گیا ہے جب مردوں کو گھر بنانے والے کے کردار اور اس کی قربانی کو پہچاننا چاہیے۔ میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فیصلہ محمد عبدالصمد کی درخواست پر آیا جسے فیملی کورٹ نے اپنی طلاق یافتہ بیوی کو ماہانہ نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعدازاں عبدالصمد نے عدالتی حکم کو چیلنج کیا تاہم تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Source: Social Media
بہار: مرکزی وزیر نتیانند رائے کے بھانجوں میں فائرنگ، ایک کی موت، دوسرا اور ان کی ماں زخمی
چھتیس گڑھ میں 22 نکسلی ہلاک، سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کارروائی، ایک جوان شہید
دہلی میں اکبر روڈ لکھے سائن بورڈ پر شرارتی نوجوانوں نے سیاہی پوتی، مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگا کر کی نعرے بازی
کپل مشرا کے اشتعال انگیز ٹوئٹ معاملہ میں دہلی کی عدالت نے پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی
ایلون مسک کی کمپنی 'ایکس' کا حکومت ہند پر مقدمہ، آئی ٹی ایکٹ کے تحت مواد بلاک کرنے پر اعتراض
دہلی فساد 2020: گیارہ افراد باعزت بری، بچانے والوں کو ہی مجرم بنادیا گیا : عدالت کی سخت ناراضگی
نیل کنٹھ بنام جامع مسجد معاملے کی سماعت دو اپریل کو
دہلی فساد 2020: گیارہ افراد باعزت بری، بچانے والوں کو ہی مجرم بنادیا گیا : عدالت کی سخت ناراضگی
مندر توڑنے کی بی جے پی کی سازش بے نقاب: عام آدمی پارٹی
بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی
غیر ملکی حملہ آوروں کے نام پر میلہ نہیں لگانے دیں گے: راج بھر
رامپور:اعظم کی بیوی، بیٹے اور بہن کو ملی ضمانت
چھتیس گڑھ: انکاؤنٹر میں مارے گئے 30 نکسلیوں کی لاشیں برآمد
کوئی بھی غلامی کی نشانیوں کو محفوظ نہیں رکھتا، انہیں جتنا مٹا دیا جائے اتنا ہی بہتر ہے:رام دیو