اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید قریب اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے کر رہے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا یورپ اور اسپین کے مفاد میں ہے۔ پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور عالمی نظم و ضبط کا احترام ضروری ہے، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بات کرنے والوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اسپین کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بنیادی طور پر اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی