قطر اور پاکستان نے پیر کی علی الصبح امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے طریقۂ کار، 60 روز کے اندر معاہدے کی روڈ میپ، جوہری پروگرام سے متعلق فریم ورک، لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطہ سیل اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے خصوصی رابطہ لائن پر اتفاق کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کے علاقے بورگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ مذاکرات میں ایران اور امریکا کے نمائندوں کے علاوہ ثالثی کرنے والے ممالک قطر اور پاکستان کے وفود نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ بیان کے مطابق جھیل لوسیرن میں ہونے والا سربراہی اجلاس مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا، جہاں مزید تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ایک طریقۂ کار وضع کرنے سمیت حوصلہ افزا پیش رفت حاصل ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا جو ثالثی کے عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔ اعلیٰ مذاکرات کار باقاعدگی سے اس کمیٹی کو اپنی پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جبکہ وہ جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق امور پر توجہ دینے والے ورکنگ گروپس کی قیادت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تنازعات کے حل کا ایک خصوصی گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا، جس کے بعد مزید تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ فریقین کے درمیان ایک رابطہ لائن بھی قائم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا غلط فہمی سے بچا جا سکے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔ بیان کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک کی سہولت کاری سے فریقین نے لبنان اور متعلقہ فریقوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک رابطہ سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، تاکہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام امور پر تکنیکی مذاکرات ہفتے بھر سوئٹزرلینڈ کے بورگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔قطر اور پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مذاکرات کو مثبت اور تعمیری ماحول میں جاری رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے، تاکہ فریقین کے درمیان ایک حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع