سوئٹرزلینڈ اور اٹلی کوایک مرتبہ پھر سے اپنی سرحدوں کی لکیروں کا تعین کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں موجود گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے نئے سرے سے اپنی سرحدوں کے تعین کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ یورپ کی سب سے اونچی چوٹی میٹر ہورن کے علاقوں میں دونوں ممالک ایک مرتبہ پھر سے اپنی سرحد کا تعین کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان واقع سرحد زیادہ تر گلیشیئرز، رج لائنز اور برفانی میدانوں پر مشتمل ہے تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے برف پگھلنے کے باعث یہ قدرتی سرحدیں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کو اپنی سرحدوں کے تعین کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ خبر کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے سرحد کے دوبارہ تعین کیلئے معاہدے کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم اٹلی کی جانب سے مئی 2023 میں مشترکہ کمیشن کے تجاویز کے باوجود اس معاملے پرابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئرز میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2022 میں ریکارڈ کی گئی 6 فیصد کی تاریخی کمی کے بعد دوسری سب سے بڑی کمی تھی۔ سوئز حکام کے مطابق دونوں ممالک نے اپنے معاشی مفادات کے پیش نظر سرحد کے دوبارہ تعین کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہمیں یہ فیصلہ کرنے میں آسانی رہے کہ ان فطری علاقوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق ایک مرتبہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد معاہدے کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
Source: social media
ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے
جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوں گی، بائیڈن
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں 3 اسپتالوں پر حملے
مارشل لا کی تحقیقات، جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کر دی گئی
بے پردگی ہوتی ہے؛ طالبان نے گھروں میں کھڑکیاں رکھنے پر پابندی لگا دی
سکیورٹی ادارے کی تشکیل نو، تمام شاخیں تحلیل کر دی جائیں گی: سربراہ شامی انٹیلی جنس
امریکا نے جیورجیا کے ارب پتی سابق وزیراعظم پر پابندی عائد کردی
ترکمانستان ایئرلائنز کا روس کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
'اے سی خراب ہونے سے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا مگر پھر ہنیہ کمرے میں واپس آگئے' اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ