Sports

سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، رونالڈو نے ’تاریخ‘ رقم کردی

سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، رونالڈو نے ’تاریخ‘ رقم کردی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ چند روز قبل کرسٹیانو رونالڈو کو یو ٹیوب کی جانب سے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائب حاصل کرنے پر سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا تھا۔ اب اسٹار فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے ایک ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف نمبرز نہیں بلکہ اس گیم کے ساتھ ہماری والہانہ محبت، جذبہ اور عہد ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا میڈیرا کی گلیوں سے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک میں اپنی فیملی اور چاہنے والوں کے لیے کھیلا اور اب ہم ایک ارب ساتھ کھڑے ہیں۔ پرتگالی اسٹار کا کہنا تھا آپ لوگ ہر اچھے اور برے میں میرے ساتھ کھڑے رہے اس لیے یہ سفر ہمارا سفر ہے اور ہم سب نے یہ ظاہر کیا کہ ملکر ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے، سپورٹ کرنے اور میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ سب کا شکریہ، بہترین وقت نے ابھی آنا ہے، ہم سب نے ملکر جیت اور تاریخ کو بنانا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments