National

سلیم پرویز بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دوبارہ چیئرمین مقرر

سلیم پرویز بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دوبارہ چیئرمین مقرر

پٹنہ،9 جون:) بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین اور جنتا دل یو اقلیتی سیل کے سابق ریاستی صدر سلیم پرویز کو دوبارہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے یہ اطلاع بہار حکومت کے محکمہ تعلیم کے جاری ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے نوٹی فیشکن کے مطابق مسٹر سلیم پرویز کے علاوہ چار سابقہ ممبران اور چھ دیگر ممبران کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔ یہ بورڈ 12 رکنی ادارہ ہے۔ اس سلسلے میں بہار حکومت کے محکمہ تعلیم نے 7 جون کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ سلیم پرویز نے مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی بالخصوص اقلیتوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خوابوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے مدارس کو مزید فعال اور شفاف بنانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں عصری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی اور وہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان مدارس کے طلباء آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ ذمہ داری مجھے سونپی ہے اور میں اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے قوانین کے تحت پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں گے اور کام کاج میں بہتری اور شفافیت لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ملازمین وقت پر دفاتر میں حاضر ہوں گے۔ بورڈ کے اجلاس وقتاً فوقتاً ہوں گے اور بورڈ میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر سلیم پرویز اس سے قبل بھی بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں قابل ستائش کام کیا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments