بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں انٹرویو دیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھاؤ اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارہان خان ابھی زندگی کے اتار چڑھاؤ سے گزرا ہے، ماں باپ کے تعلقات یعنی علیحدگی کے بعد بچوں کو پریشان کُن حالات سے خود ہی نمٹنا ہوتا ہے۔ سلمان خان نے ارہان خان سے کہا کہ ایک دن آپ کا اپنا خاندان اور گھر ہو گا، آپ کو اپنا صحت مند گھرانہ بنانے کے لیے پہلے خود پر توجہ اور خود کو مضبوط بنانا ہو گا۔ سلو بھائی نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق سے متعلق تفصیل سے بات کرنے کے بجائے بامعنی گفتگو کی۔ انہوں نے ارہان خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا کلچر ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے اور خاندان کا ایک ہی سربراہ ہونا چاہیے جس کے ساتھ سب کو احترام سے پیش آنا چاہیے۔ سلمان خان نے ارہان خان کو سمجھانے کے انداز میں کہا کہ زندگی میں کچھ معاملات انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود اپنی زندگی کا مثبت رُخ تلاش کرنا ضروری ہے، مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ سلمان خان نے ارہان خان کی پختگی اور سمجھداری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے والدین کے درمیان علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھنے پر سراہا۔ واضح رہے کہ ارباز اور ملائیکہ نے 1998ء میں شادی کی تھی اور تقریباً 20 سال کی شادی کے بعد 2017ء میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ علیحدگی کے بعد سے اس جوڑے نے توازن برقرار رکھنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور اپنے بیٹے ارہان خان کے لیے بطور والدین بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Source: social media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟