نیویارک (07 اپریل ): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کی جائے گی۔ الجزیرہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز سے متعلق ایک ترمیم شدہ قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، یہ قرارداد ایران کی جانب سے آبنائے کو لاحق خطرات کے تناظر میں پیش کی گئی ہے، تاہم اسے نرم کر دیا گیا ہے۔ بحرین نے تیل برآمد کرنے والے دیگر خلیجی ممالک کی حمایت سے دو ہفتے قبل ایک مسودہ قرارداد پر مذاکرات شروع کیے تھے، جس میں کسی بھی ملک کو آبنائے کو کھولنے کے لیے طاقت کے استعمال کا واضح اقوامِ متحدہ کا مینڈیٹ دینے کی تجویز شامل تھی۔ تاہم ابتدائی سخت مسودوں کو ممکنہ ویٹو کا سامنا تھا، جس کے باعث ایک نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے نئی قرارداد تیار کی گئی۔ پیر کو اے ایف پی کے مطابق سامنے آنے والے تازہ مسودے میں اب بھی ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کرے اور آبنائے ہرمز میں آمد و رفت یا جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے۔ البتہ اس میں طاقت کے استعمال کی واضح اجازت دینے کی بجائے ریاستوں کو ’’سختی سے ترغیب‘‘ دی گئی ہے کہ وہ حالات کے مطابق دفاعی نوعیت کے اقدامات میں باہمی تعاون کریں تاکہ جہاز رانی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے، جس میں تجارتی اور مال بردار جہازوں کو اسکارٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو بند کرنے، روکنے یا اس میں مداخلت کی کوششوں کو روکنے کے لیے ممالک آپس میں تعاون کریں۔ مسودے میں سلامتی کونسل نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ آبنائے میں جہاز رانی کی آزادی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مزید اقدامات پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ ووٹنگ کا وقت 15:00 جی ایم ٹی مقرر کیا گیا ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو معاہدہ کرنے یا پاور پلانٹس اور پلوں پر حملوں کا سامنا کرنے کی دی گئی ڈیڈ لائن سے 9 گھنٹے قبل ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر منگل کی ڈیڈ لائن تک آبنائے کو مکمل طور پر دوبارہ نہ کھولا گیا تو چند گھنٹوں میں ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا جائے گا۔ ادھر ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی مندوب نے لکھا کہ 6 اپریل کو شریف یونیورسٹی پر امریکا اور اسرائیل نے حملہ کیا، یونیورسٹی میں انجینئرنگ، ماحولیات اور دیگر شعبہ جات کو شدید نقصان پہنچا، 3 اپریل کو شہید بہشتی یونیورسٹی کے حصے بھی حملے میں متاثر ہوئے، تعلیمی و سائنسی اداروں کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ سے ان حملوں کی سخت مذمت اور فوری ایکشن کا مطالبہ کیا، مندوب میں خط میں مؤقف پیش کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو ان اقدامات کی مکمل ذمہ داری قبول کرنی ہوگی، سلامتی کونسل مجرمانہ کارروائیاں روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، اور اس خط کو سلامتی کونسل کی باضابطہ دستاویز کے طور پر جاری کیا جائے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع