اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی جوہری پروگرام کے اثرات کو زیر بحث لانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو... روس اور چین نے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے روک دیا۔ سلامتی کونسل میں امریکی خاتون مندوب نے آج ایرانی جوہری معاملے پر بحث میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر روس اور چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا "ہم روس اور چین کی جانب سے ایرانی جوہری معاملے پر بحث روکنے کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ رکن ممالک کو اس معاملے پر بحث کا حق حاصل ہے۔ جواب میں اقوام متحدہ نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر تعمیری حل تک پہنچنے کے لیے کام کریں۔ مزید برآں سلامتی کونسل میں فرانسیسی مندوب نے کہا کہ ایران کو بغیر کسی شرط کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کو یقینی بنانا چاہیے اور خطے میں بد امنی پھیلانے اور مسلح گروہوں کی حمایت کرنے کی کوششیں بند کرنی چاہئیں۔ سلامتی کونسل میں بحرین کے مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ سفارتی کوششوں کا عکس ایران کے رویے پر نظر آنا چاہیے۔ مندوب نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ تہران نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے فوراً بعد اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی سفارتی پیش رفت تب تک مؤثر نہیں ہو گی جب تک ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہیں کرتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کئی ممالک نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کونسل کے کسی اجلاس میں ایرانی جوہری معاملے پر بحث کرے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع