پوجا کے دنوں میں مزید 6 راﺅنڈٹوائے ٹرین چلائے جائے گی
کیا پوجا کی چھٹیوں میں ٹوائے ٹرین سے پہاڑوں کی سیر کا منصوبہ ہے؟ ٹکٹ ملے گا یا نہیں، اس بات کو لے کر فکر مند ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لیے خوش آئند ہے۔ پوجا کے موسم میں سیاحوں کی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے دارجلنگ ہمالین ریلوے نے پہاڑوں میں مزید 6 نئی ’جوائے رائیڈ‘ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام کا خیال ہے کہ اس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوگی۔
نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر کپی نجل کشور شرما نے بتایا کہ سیاحوں کو پہاڑوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے یہ اضافی اقدام کیا گیا ہے۔ نئی سروسز میں دارجلنگ اور گھوم اسٹیشن کے درمیان ڈیزل انجن سے چلنے والی چار راو¿نڈ ٹرپ جوائے رائیڈ شامل ہیں۔ اس سفر کا مجوزہ کرایہ 800 روپے ہوگا۔
دوسری جانب کرشیانگ اور مہانَدی کے درمیان دو خصوصی راو¿نڈ ٹرپ سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔ ان میں ’ریڈ پانڈا‘ نامی پہلی اسٹیم انجن سے چلنے والی ٹرین صبح 9 بجے کرشیانگ سے روانہ ہوگی اور صبح 10 بجے مہانَدی سے واپس روانہ ہوگی۔ اس کا کرایہ 1,530 روپے ہوگا۔
دوسری ڈیزل انجن سے چلنے والی راو¿نڈ ٹرپ سروس ’مکت دھارا‘ سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر کرشیانگ سے روانہ ہوگی اور شام 4 بجے مہانَدی سے واپس چلے گی۔ اس کا کرایہ 1,030 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ایک طرف سیاحتی موسم میں جوائے رائیڈ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف دارجلنگ ہمالین ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیوروں کی کمی کو دور کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ فی الحال ٹوائے ٹرین میں 70 ڈرائیور موجود ہیں، جو 7 جوائے رائیڈ، جنگل سفاری سمیت مختلف سروسز سنبھال رہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک ڈیزل انجن چلانے کے لیے دو ڈرائیوروں جبکہ ایک اسٹیم انجن کی جوائے رائیڈ کے لیے چار ڈرائیوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے نئی سروس شروع ہونے کے بعد موجودہ عملے پر اضافی دباو¿ نہ پڑے، اس کے لیے کم از کم 15 نئے ڈرائیوروں کی بھرتی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔
دارجلنگ ہمالین ریلوے کے ڈائریکٹر رشبھ چودھری نے بتایا کہ نئے ڈرائیوروں کی بھرتی کا عمل ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ نئی جوائے رائیڈ سروسز اور اضافی عملے کی تقرری سے تہوار کے دنوں میں پہاڑی علاقوں کی سیاحت کو ایک نئی رفتار ملنے کی امید ہے۔
پوجا کے دنوں میں مزید 6 راﺅنڈٹوائے ٹرین چلائے جائے گی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments