National

شیئربازار  میں زبردست گراوٹ

شیئربازار میں زبردست گراوٹ

ممبئی، 04 نومب:شیئربازار میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز کے دوران اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی، جس کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1376.00 پوائنٹس یعنی1.73 فیصد گر کر 78,348.12 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 453.95 پوائنٹس یعنی1.87 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 23,850.40 پوائنٹس پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز میں، سینسیکس 11 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ تقریباً 79,713.14 پوائنٹس پر کھلا اور یہ ابتدائی ٹریڈنگ میں اس کی بلند ترین سطح بھی تھی۔ لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی بھاری فروخت کے دباؤ میں یہ 78,349.35 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments