حکام کے مطابق کم از کم 50 افراد نائجر کے شمالی حصے میں واقع صحراۓ صحارا کے ایک دور دراز علاقے میں اس وقت پیاس سے ہلاک ہو گئے جب ان کو لے جانے والا ٹرک خراب ہو گیا۔ یہ گروہ مالی سے واپس آ رہا تھا، جہاں وہ عید الاضحیٰ کی تقریبات میں شرکت کے لیے گیا تھا، لیکن راستے میں ان کا پانی ختم ہو گیا اور وہ اسمکہ سے تقریباً 80 کلومیٹر (50 میل) مغرب میں پھنس گئے، جو نائجر اور الجزائر کے درمیان ایک اہم سرحدی گزرگاہ ہے۔ اگادیز کے گورنر نے کہا، ’مسافرایک ایسے خطرناک ماحول کے بیچ میں پھنس گئے جہاں انتہائی درجہ حرارت اور سہولیات کی عدم دستیابی بقا کو نہایت مشکل بنا دیتی ہے۔‘ صرف دو افراد زندہ بچ سکے، جو صحرا عبور کرتے ہوئے اسمکہ تک پہنچے اور وہاں حکام کو اطلاع دی۔ ایک مقامی این جی او کے سربراہ چیہو ازیزو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے خلاف ہم برسوں سے کام کر رہے ہیں۔‘ ’ہم ڈرائیوروں، مسافروں اور نقل نکانی سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو صحرا عبور کرنے کے خطرات کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔ یہ حالیہ واقعہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ عام طور پر ہم لیبیا یا الجزائر جانے والے راستوں پر اس طرح کے واقعات دیکھتے ہیں۔‘ اس تازہ واقعے میں، اگادیز کے گورنر کے بیان کے مطابق، یہ گاڑی مالی کے شہر تلہنڈیک سے روانہ ہوئی تھی لیکن اپنے مقررہ راستے سے بھٹک گئی۔ ڈرائیور اور مسافروں نے کئی دنوں تک گاڑی کو ٹھیک کرنے کی بار بار کوشش کی، لیکن ان کی یہ کوششیں آخرکار ناکام ثابت ہوئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا، ’پانی سے محروم ہونے اور گاڑی کو ٹھیک نہ کر پانے کے باعث‘ زیادہ تر لوگ زندہ نہ رہ سکے۔ حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’درجنوں لاشیں اس ناکارہ لاری کے نیچے اور اس کے اطراف سے ملی ہیں‘۔ متاثرین، جو سب کے سب نائجر کے شہری تھے، کو مقامی حکام کی جانب سے بھیجی گئی امدادی ٹیم نے اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع