امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے معروف امریکی جریدے دی اٹلانٹک کے خلاف ہتکِ عزت کا 25 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ دائر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاش پٹیل نے جریدے اور اس کی رپورٹر سارہ فٹزپیٹرک کے خلاف مقدمہ اس رپورٹ کی اشاعت پر دائر کیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو شراب نوشی کا مسئلہ ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ جریدے کی رپورٹ میں 2 درجن سے زائد گمنام ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پٹیل کی واضح نشے کی حالت اور غیر واضح غیر حاضریوں نے ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹیل کے دور میں ایف بی آئی کو صبح کے اجلاس مؤخر کرنا پڑے جبکہ ان کی مبینہ شراب نوشی کے باعث وہ اکثر غیر حاضر یا رابطے سے باہر رہتے ہیں، جس سے حساس تحقیقات میں تاخیر ہوتی ہے۔ کاش پٹیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی اٹلانٹک کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، اشاعت سے قبل انہیں سچ بتایا گیا تھا مگر اس کے باوجود غلط معلومات شائع کی گئیں۔ دوسری جانب دی اٹلانٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنی رپورٹنگ پر قائم ہیں اور اس بے بنیاد مقدمے کے خلاف بھرپور دفاع کریں گے۔ پٹیل کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگرچہ جریدہ ایف بی آئی کی قیادت پر تنقید کرنے کا حق رکھتا ہے، تاہم اس معاملے میں قانونی حد عبور کی گئی اور من گھڑت اور جھوٹے الزامات کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ یہ مقدمہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں 25 کروڑ ڈالرز ہرجانے کی استدعا کی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی