International

شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط سے انکار

شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط سے انکار

شمالی کوریا نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ سرکاری خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شامل نہیں ہوگا۔ شمالی کوریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ایٹمی عدم پھیلاو کے کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل مندوب کم سونگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور کچھ دوسرے ملک گیارھویں این پی ٹی ریویو کانفرنس کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا کے مندوب کم سونگ نے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ملک ہے اور یہ پوزیشن دوسروں کے اصرار یا یک طرفہ خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے بھی ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے یا این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے، تاہم اس پر کبھی اس سلسلے میں دباؤ نہیں ڈالا گیا جبکہ ایران ان ملکوں میں شامل ہے جو این پی ٹی پر دستخط کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments