International

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے متعدد میزائل داغ دیئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر سن پو کے قریب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر فائر کیے گئے۔ میزائل تقریباً 140 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر برد ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق یہ رواں ماہ کے دوران شمالی کوریا کا چوتھا جبکہ سال 2026 کا ساتواں میزائل تجربہ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیانگ یانگ اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت نے تصدیق کردی ہے کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں گرے، تاہم کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے میزائل تجربے کے بعد فوری ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا۔ حکام نے ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کیے گئے میزائل کس نوعیت کے تھے، تاہم سنپو وہ اہم مقام ہے جہاں آبدوزوں اور آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے مسلسل میزائل تجربات خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں اور عالمی سطح پر سکیورٹی خدشات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments