شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے، یہ رواں سال کے دوران شمالی کوریا کا ساتواں جبکہ صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور امریکا و جاپان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ جاپانی حکومت کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخلے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس بھی طلب کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد ہے، تاہم پیانگ یانگ ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی خودمختاری اور دفاع کے حق کے خلاف قرار دیتا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان آئندہ ماہ متوقع سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کبھی ترک نہیں کرے گا اور قومی سلامتی کے لیے دفاعی جوہری صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی