بنگلادیش کے آل راؤنڈ شکیب الحسن کو مشکوک ایکشن کی وجہ سے انگلینڈ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مقابلوں میں بولنگ سے معطل قرار دیا گیا ہے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈ کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ ہوا تھا، وہ ایونٹ میں سرے ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی کے مقابلوں میں شکیب الحسن اپنا ایکشن کلیئر قرار پانے تک بولنگ نہیں کراسکیں گے،انہیں اپنا ایکشن کا آزاد معائنہ کرانا ہوگا۔
Source: social Media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی