1992 کی ورلڈکپ پاکستان ٹیم کے رکن اور سابق کپتان معین خان نے بھی شاہین آفریدی کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹائے جانے اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپنے پر لب کشائی کردی۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کو محض ایک ٹی20 سیریز کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹانا “غیر منصفانہ” تھا انہیں مزید وقت دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی میں ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ مختصر ترین فامیٹ میں کپتانی کیلئے بہترین انتخاب تھے تاہم ون ڈے کیلئے انکی جگہ کسی دوسرے کو بنایا جاسکتا تھا تاہم محض ایک سیریز کی بنیاد پر کپتانی ہٹانا ناانصافی ہے پھر آپ اُن سے اچھی کارکردگی کی امید کیسے کرسکتے ہیں؟۔ معین خان نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان کا تقرر ہوسکتا ہے لیکن اس کیلئے اس کھلاڑی کا تینوں فارمیٹ کھیلنا اور پرفارم کرنا ضروری ہے، بورڈ جس کو بھی کپتان بنائے اسے وقت دے۔ دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض سونپے جاسکتے ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی قیادت کو لیکر ریڈار پر آگئے ہیں۔ بنگلادیش کیخلاف حالیہ تاریخی شکست پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ وہ ہوم گراؤنڈ پر مہمان ٹیم کیخلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ اور سیریز ہارے۔
Source: social media
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایف اےکپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں