پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے۔ 29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکست ہوئی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا، ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان کو آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی۔
Source: social media
اسپینش لیگ فٹبال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون؟
پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
قسمت پر انحصار اور اخلاقیات کی خلاف ورزی، طالبان نے شطرنج پر پابندی لگا دی
ویرات کوہلی کا اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان