Sports

پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ صورتِ حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے،وزیرِ اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاعِ وطن کی کوششوں پر مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پی سی بی نے شہداء کے خاندانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور ان کے خاندانوں کے خدشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments