شام کے عبوری صدر احمد الشرع سعودی عرب کے سرکاری دور ے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے۔ آج منگل کو’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شامی صدر کے آفیشل اکاؤنٹ نے 15 سال بعد شامی صدر کے ترکیہ کے پہلے دورے میں انقرہ پہنچنے کے کی تصدیق کی۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں الشرع کو انقرہ پہنچنے کے بعد ایک قافلے کی شکل میں ایوان صدر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک دوسری ٹویٹ میں الشرع کو صدر ایروآن سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر دونوں ممالک کے وزراء بھی موجود ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق بہت سے مسائل پر بات کی جائے گی۔ چار باخبر ذرائع، ایک شامی سکیورٹی اہلکار، دمشق میں موجود دو غیر ملکی سکیورٹی ذرائع اور ایک سینئر علاقائی انٹیلی جنس اہلکار نے بتایا کہ الشرع ایردوآن کے ساتھ ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ شامی صدر وسطی شام میں ترکیہ کے فضائی اڈوں کے قیام پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ترکیہ کی نئی شامی فوج کو تربیت دینے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ علاقائی انٹیلی جنس اہلکار شام کے سیکورٹی اہلکار اور دو غیر ملکی سیکورٹی ذرائع میں سے ایک نے کہا کہ بات چیت میں بدیہ کے نام سے مشہور صحرائی علاقے میں دو ترک فوجی اڈے قائم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں اڈے ترکیہ کو مستقبل میں کسی بھی حملے کی صورت میں شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے کی اجازت دیں گے۔ شام کے ایک صدارتی عہدے دار نے وضاحت کی کہ الشرع ایردوآن کے ساتھ نئی فوج کے لیے ترک مسلح افواج کی تربیت، تعیناتی اور تعاون کے نئے شعبوں کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Source: social media
’دنیا کا سب سے سستا حج‘: پاکستان کا حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان
حماس کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان
اسرائیل میں سول نافرمانی کی تحریک شروع؟
شامی صدر سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں، صدر ایردوآن سے ملاقات
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار شہری ہلاک ہوئے، یوکرینی صدر
ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کردیا ہے، نیتن یاہو
فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں
امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، ٹرمپ
کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کے قبضے کے اعلان پر فلسطینیوں کا رد عمل
ہم فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف مزاحمت کے لیے مصر کے ساتھ کھڑے ہیں: ترکیہ