International

’دنیا کا سب سے سستا حج‘: پاکستان کا حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

’دنیا کا سب سے سستا حج‘: پاکستان کا حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے منگل کو حج 2025 کے ’طویل اور مختصر‘ دورانیے کے پیکجز کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 40 دنوں پر محیط طویل دورانیے کے حج پیکیج کے اخراجات میں مزید 25 ہزار جبکہ 25 دنوں پر محیط مختصر دورانیے کے حج پیکیج میں مزید 50 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں طویل دورانیے کے حج پیکج کی فی کس قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ مختصر دورانیے کے پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے طے کی گئی تھی۔ لیکن اب اس تازہ کمی کے بعد طویل دورانیے کے حج پیکج کی کل قیمت فی کس 10 لاکھ 50 ہزار جبکہ مختصر دورانیے کے حج پیکج کی کل قیمت 11 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے دعویٰ کیا کہ رواں سال حج کے لیے ’بہترین انتظامات‘ کیے ہیں جبکہ ’ڈالر ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج‘ کروانے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب نے 2025 میں پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ مختص کیا ہے جنہیں سرکاری اور نجی سکیموں کے درمیان برابر تقسیم کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments