آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا ہے، اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔ ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، اس مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔
Source: social media
’دنیا کا سب سے سستا حج‘: پاکستان کا حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان
حماس کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان
اسرائیل میں سول نافرمانی کی تحریک شروع؟
شامی صدر سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ہیں، صدر ایردوآن سے ملاقات
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
طالبان قیادت میں نظریاتی اختلافات موجود لیکن تصادم نہیں: ذبیح اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم
روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار شہری ہلاک ہوئے، یوکرینی صدر
ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کردیا ہے، نیتن یاہو
فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں
امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، ٹرمپ
کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کے قبضے کے اعلان پر فلسطینیوں کا رد عمل
ہم فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف مزاحمت کے لیے مصر کے ساتھ کھڑے ہیں: ترکیہ