International

حماس کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان

حماس کا غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان

فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے آج منگل کے روز بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے رابطے اور مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حماس حالیہ مرحلے میں پناہ گزینی، امداد اور تعمیر نو میں دل چسپی رکھتی ہے۔ القانوع نے ایک بار پھر اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے فائر بندی معاہدے میں انسانی پروٹوکول کو معطل کیا ہے اور وہ اس پر عمل درآمد میں بہانے بازی اور ٹال مٹول کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہسپتالوں کی تعمیر نو، راستوں اور سڑکوں کی مرمت پانی کے کنوؤں کا دوبارہ کام کرنا ، ان سے غزہ میں وسیع تباہی کے بعد پھر سے زندگی لوٹ آئے گی۔ اس سے قبل منگل کے روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ اہم لوازمات یعنی خیموں اور ایندھن کے داخلے میں تاخیر اور رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments