امریکی ریاست اٹلانٹا میں بھارتی نژاد شہری دیو فجی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا میں شادی کی تقریب کے چند گھنٹے بعد نوبیاہتا جوڑے کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دولہا اور پائلٹ ہلاک جبکہ دلہن زخمی ہوگئی۔ حادثہ اٹلانٹا کے شمال میں واقع شہر ڈاسن ویل کے قریب اس وقت پیش آیا جب 26 سالہ دولہا دیو فجی اور اہلیہ جسنی شادی کی تقریب کے بعد رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔ جوڑا اٹلانٹا کے ہوٹل جارہا تھا کہ اسی دوران ہیلی کاپٹر شادی ہال سے کچھ ہی فاصلے پر گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔ اہلخانہ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے سفر کا منصوبہ رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ دیو فجی ڈیلٹا ایئرلائنز میں فرسٹ آفیسر تھے اور ان کے خاندان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ دلہن جسنی حادثے میں شدید زخمی ہوئیں اور امدادی ٹیموں کے ہیلی کاپٹر تلاش کرنے سے پہلے کئی گھنٹوں تک ملبے میں پھنسی رہیں۔ اہلخانہ کے مطابق وہ حادثے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں اور کئی گھنٹوں بعد ہی انہیں ہوش آیا۔ ہوش میں آنے کے بعد وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئیں، جس کے بعد ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔ دولہا کے والد جارج فجی نے بتایا کہ جسم پر کٹ اور نیل پڑنے کے نشانات ہیں لیکن ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، وہ صحت یاب ہورہی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ