ابوظہبی، 29 ستمبر: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ کا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) دیا گیا۔ ابوظہبی میں تین روزہ آئیفا ایوارڈ شو کا دوسرا دن بالی ووڈ ستاروں کے نام رہا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ شاہ رخ خان کو فلم جوان جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رانی مکھرجی کو فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے کے لیے دیا گیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم اینیمل کو دیا گیا۔ ودھو ونود چوپڑا کو فلم 12ویں فیل کے لیے بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ ملا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ انل کپور کو فلم اینیمل کے لیے دیا گیا جب کہ شبانہ اعظمی کو فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بوبی دیول کو فلم اینیمل کے لیے بہترین اداکار (منفی کردار) کا ایوارڈ ملا۔ بہترین کہانی، راکی اور رانی کی پریم کہانی، بہترین موسیقی فلم اینیمل، بیسٹ لیرکس، سدھارتھ گریما (اینیمل کا گانا سترنگا)، بہترین پلے بیک سنگر، بھوپندر ببل، گانا ارجن ویلی فلم اینیمل، بہترین پلے بیک سنگر (خواتین) شلپا راؤ، چلے یا فلم جوان کے لیے دیاگیا۔ آؤٹ اسٹینڈنگ کانٹریبیوشن ٹو انڈین سینما، جینتی لال گڈا، ہیما مالنی، اچیومنٹ آن کمپلیٹنگ 25 ایئرزان سینما کا ایوارڈ کرن جوہر کو دیا گیا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ ہیما مالنی، ریکھا، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، انل کپور، بوبی دیول، وکی کوشل، شاہد کپور اور کریتی سینن جیسے ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی ایک خاص بات شاہ رخ خان تھے جنہوں نے نہ صرف تقریب کی میزبانی کی بلکہ اپنے منفرد انداز سے حاضرین کو محظوظ بھی کیا۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ وکی کوشل اور کرن جوہر بھی نظر آئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'جھومے جو پٹھان' پر شاندار رقص پیش کر کے لوگوں کا دل جیت لیا۔ آئیفا ایوارڈ نائٹ میں ریکھا، اننیا پانڈے، جھانوی کپور، شاہد کپور اور پربھودیوا سمیت کئی ستاروں نے اپنے ڈانس سے محفل میں چارچاند لگادئے۔
Source: uni news
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟