کولکاتا کے متعدد مشہور رسٹورینٹ کی حالت خراب ، سڑے کھانے پائے جانے سے سنسنی
کہیں فریج میں بھرا سڑا ہوا گوشت، کہیں آلو اور بیبی کارن میں پھپھوندی، کہیں باسی چھینے سے میٹھائی بن رہی ہے۔ ریاست بھر میں مختلف ہوٹلوں، ریستورانوں، دکانوں پر صحت محکمے کی چھاپے مار کارروائی نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں! پارک اسٹریٹ کے مشہور ریستورانوں کے باورچی خانوں کی حالت نے مزید تشویش بڑھا دی ہے۔ کریمز، ڈان جیوانی، تونگ فونگ جیسے ریستوران کھانے کے معیار میں فیل! اتنے مشہور ریستورانوں، ہوٹلوں کے درمیان موکامبو، آرسلان نے پاس کیا۔ صرف یہی نہیں، کمال گازی سے سونار پور، بہرام پور سے علی پور دوار، ریاست کے مختلف کونوں میں متعدد کھانے کی دکانیں معیار میں فیل ہونے پر سیل کر دی گئی ہیں۔
کولکاتا کے متعدد مشہور رسٹورینٹ کی حالت خراب ، سڑے کھانے پائے جانے سے سنسنی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments