Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

فرخا میں مٹی کھسکنے سے پھنسے مسافروں کے لیے ٹرین میں ہی کھانے اورمفت اضافی بسوں کا انتظام:شوبھیندو

Admin
By Admin
Sep 04, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

PARK CIRCUS KE BHARAT PETROLEUM PUMP PAR HUNGAM, PETROL MEIN PANI MILANE KA ILZAM

فرخا میں مٹی کھسکنے سے پھنسے مسافروں کے لیے ٹرین میں ہی کھانے اورمفت اضافی بسوں کا انتظام:شوبھیندو
فرخا میں مٹی کھسکنے سے پھنسے مسافروں کے لیے ٹرین میں ہی کھانے اورمفت اضافی بسوں کا انتظام:شوبھیندو — September 04, 2026
فرخا میں مٹی کھسکنے سے پھنسے مسافروں کے لیے ٹرین میں ہی کھانے اورمفت اضافی بسوں کا انتظام:شوبھیندو
نیو فرخا ریل اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر مرمت کے دوران دوبارہ مٹی کھسک گئی۔ جس کی وجہ سے مرمت کا کام کچھ رک گیا۔ مٹی کھسکنے سے اوور ہیڈ برقی کھمبا مڑ گیا ہے۔ شمالی بنگال کی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مالدا اور مرشد آباد ڈویڑن میں بہت سی ٹرینیں پھنس گئی ہیں۔ اب ریاست نے ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کے لیے پانی اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔ پھنسے مسافروں کو ان کی مخصوص منزلوں تک پہنچانے کے لیے اضافی بسوں کا انتظام حکومت نے کیا ہے۔ ٹرین کے بجائے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے سرکاری بسیں مفت سروس دیں گی۔

فراکہ میں ریلوے لائن پر اچانک مٹی کھسکنے سے شمالی بنگال کا ریل رابطہ نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ کولکاتا، مالدا، سلی گوڑی کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے سیکڑوں مسافر پریشان ہیں۔ اس صورتحال میں مسافروں کی تکلیف کم کرنے کے لیے ریاستی محکمہ نقل و حمل نے اقدام کیا ہے۔ خصوصی بس سروس شروع کر دی گئی ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد اہم راستوں پر بسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ کولکاتا-سلی گوڑی راستے پر اضافی ۲۳ بسیں اتاری گئی ہیں۔ آج سلی گوڑی سے کولکاتا کے لیے ۱۸ بسیں چلیں گی۔ د±ورگا پور-بالور گھاٹ راستے پر ۲ اضافی بسیں مختص کی گئی ہیں۔ مالدا-کولکاتا راستے پر خصوصی سروس میں ۵ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ جو مسافر شام کے وقت شمالی بنگال کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے لیے کولکاتا کے ایسپلینیڈ بس ٹرمینل سے سلی گوڑی کے این جے پی بس ٹرمینل تک خصوصی بس سروس شروع کی گئی ہے۔ شام ساڑھے ۵ بجے سے رات ساڑھے ۹ بجے تک ہر گھنٹے بعد بس سروس دستیاب ہوگی۔

فرخا میں مٹی کھسکنے سے پھنسے مسافروں کے لیے ٹرین میں ہی کھانے اورمفت اضافی بسوں کا انتظام:شوبھیندو...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn