کولکاتا میں ڈاکٹر کی موت کے معاملے میں کئی سوالات
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی عدم تحفظ کا اظہار کیا تھا۔ کبھی لکھا تھا کہ انہیں اس صورتحال سے باہر نکالا جائے، تو کبھی اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ موت کے بعد ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ آخرکار ان کا خدشہ درست ثابت ہوا۔ 30 سالہ ڈاکٹر ابھیجیت سرکار کو نہیں بچایا جاسکا۔ اتوار کو کالی پوجا کی شام ناگربازار کے ایک نجی ہاسٹل کے کمرے سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ اس موت کے گرد کئی پراسرار سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے جاری رَیگنگ اور ذہنی ہراسانی کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ انہیں یہ شبہ بھی ہے کہ ابھیجیت کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔
متوفی ابھیجیت این آر ایس میڈیکل کالج کے سابق طالب علم تھے۔ انہوں نے 2024 میں اسی کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس کے بعد شعب? زچگی و امراضِ نسواں میں ایک سال تک ہاو¿س اسٹاف شپ بھی کی۔ فی الحال وہ ایم ڈی کورس میں داخلے کے لیے نیٹ پی جی امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔ تاہم موت سے قبل ان کے فیس بک پروفائل پر کی گئی متعدد پوسٹس اب تحقیقات کا ایک اہم سراغ بن گئی ہیں۔ ان پوسٹس میں انہوں نے بار بار اپنی سلامتی کے حوالے سے تشویش ظاہر کی تھی۔
ایک پوسٹ میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں زندہ رہنے میں مدد دی جائے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسری پوسٹ میں انہوں نے اپنے اردگرد بااثر افراد کی موجودگی کا ذکر بھی کیا تھا۔
متوفی کے بہنوئی سودیپتا سرکار نے ناگربازار تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ہاسٹل میں مسلسل انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔ حالات اس قدر خراب ہوگئے تھے کہ ابھیجیت اپنی زندگی کے حوالے سے بھی خوفزدہ رہنے لگے تھے۔ موت سے قبل انہوں نے اہل خانہ کو فون کرکے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
الزام ہے کہ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس کو حذف کرنے کے لیے بھی ان پر دباو¿ ڈالا جا رہا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو محض خودکشی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے پیچھے کسی منصوبہ بند مجرمانہ سازش کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔
اس واقعے نے ہاسٹل کے بعض رہائشیوں اور مقامی لوگوں کے دعوو¿ں کے بعد مزید تشویش پیدا کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے دن ہاسٹل کے اندر سے بچاو¿ کے لیے چیخنے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ تاہم اہل خانہ کو کن افراد پر ہراسانی یا قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، اس بارے میں ابھی کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔
پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی ہے۔ اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پیر کی شام وزیر صحت شردوت مکھوپادھیائے آر جی کر اسپتال پہنچے اور سوگوار اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ابھیجیت کی موت کے پیچھے رَیگنگ کے باعث پیدا ہونے والا ذہنی دباو¿، خودکشی یا کوئی دوسرا مجرمانہ واقعہ کارفرما ہے، اس کا انحصار پوسٹ مارٹم اور فارنسک جانچ کی رپورٹ پر ہوگا۔
ابھیجیت کے والد گیانیندر سرکار کا الزام ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ ان کا بیٹا ہاسٹل میں رَیگنگ کا شکار تھا۔ اہل خانہ قتل کے امکان کو بھی مسترد نہیں کر رہے ہیں۔ ان کے والد کے مطابق، اتوار کی دوپہر تقریباً 3 بجے ان کی بیٹے سے آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی تھی۔ اس وقت بھی ابھیجیت نے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت دی تھی۔ یہاں تک کہ اپنے والد سے کہا تھا، ”آپ کا بھی قتل ہوسکتا ہے۔“
ابھیجیت کا تعلق نادیہ ضلع کے کالی گنج تھانے کے تحت ساپجولا گاو¿ں کے جنوبی پاڑہ سے تھا۔ انہوں نے ساپجولا دیش بندھو ہائی اسکول سے 2013 میں میٹرک اور 2015 میں ہائر سیکنڈری کا امتحان پاس کیا تھا۔
اسی اسکول کے ایک استاد اور راجارام پور-گھورائی کھیترا گرام پنچایت کے نائب پردھان کے شوہر گولک منڈل نے بتایا کہ ابھیجیت ان کے شاگرد تھے۔ وہ پڑھائی میں انتہائی ذہین تھے اور میٹرک و ہائر سیکنڈری دونوں امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرتے تھے۔ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کبھی کبھار گھر آتے تھے، لیکن زیادہ تر وقت موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ اپنے کمرے میں ہی گزارتے تھے۔
کولکاتا میں ڈاکٹر کی موت کے معاملے میں کئی سوالات...
Source: Admin