ابھیشیک کے پی اے سمیت رائے کا انکاونٹر ہو سکتا ہے! اہلیہ کی ہنگامی درخواست پر ہائی کورٹ نے کیا کہا؟
شوہر کا انکاو¿نٹر کیا جا سکتا ہے! شالبنی زمین بدعنوانی معاملے میں گرفتار ابھیشیک بنرجی کے پی اے سمیت رائے کی اہلیہ نے ایسا ہی خدشہ ظاہر کیا تھا۔ فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ تاہم ہائی کورٹ نے ان کی درخواست قبول نہیں کی۔ منگل کو جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی ڈویڑن بنچ نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے معاملے کو باقاعدہ بنچ کے پاس بھیج دیا۔
منگل کو جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی ڈویڑن بنچ میں اس مقدمے کی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے مشاہدے میں واضح کیا کہ کسی خصوصی درخواست کی بنیاد پر اس معاملے کی فوری سماعت نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ڈویڑن بنچ نے جلد سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ مقدمے کو باقاعدہ بنچ میں سماعت کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس طرح فی الحال سمیت رائے کو عدالت سے کوئی قانونی تحفظ نہیں ملا ہے۔
شالبنی زمین بدعنوانی معاملے اور ڈائمنڈ ہاربر پولیس کے ایک مقدمے میں سمیت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔ پولیس انہیں حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔
اس صورت حال میں سمیت رائے کی اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس حراست میں یا کہیں لے جاتے وقت ان کا انکاو¿نٹر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شوہر کے لیے قانونی تحفظ کی اپیل کی ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں سسمیتا نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا الزام ہے کہ زبردستی ان کے شوہر سے اعترافی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس حراست میں سمیت پر مسلسل دباو¿ ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر ان کے شوہر کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اس صورت حال میں شوہر کی سلامتی کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے سسمیتا نے عدالت سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے پورے معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے کر جانچ کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔ تاہم ہائی کورٹ اس مقدمے کی فوری سماعت کے لیے تیار نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی خصوصی سبب نظر نہیں آتا جس کی بنیاد پر مقدمے کی ہنگامی سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ شالبنی زمین بدعنوانی معاملے میں پولیس نے سمیت رائے کو گرفتار کیا ہے۔ اس مقدمے میں ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد سمیت سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ وہاں بھی ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے سمیت نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت کی تعطیلاتی بنچ نے کہا تھا کہ اگر سمیت کو ضمانت دی گئی تو سیاسی طور پر تحقیقات کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ پوجا کی تعطیلات کے بعد 16 نومبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔اسی دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سمیت کی اہلیہ ایک بار پھر ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں۔
ابھیشیک کے پی اے سمیت رائے کا انکاونٹر ہو سکتا ہے! اہلیہ کی ہنگامی درخواست پر ہائی کورٹ نے کیا کہا؟...
Source: Admin