ابھیشیک کے کمک اسٹریٹ دفتر کی بندش ختم کرنے کےلئے 23نومبر کو عدالت میں سماعت
تقریباً ڈھائی ماہ سے دفتر بند ہے۔ فارینزک جانچ ہونی تھی، لیکن اب تک نہیں ہوئی! آخر کیمک اسٹریٹ کا دفتر مزید کتنے دن بند رہے گا؟ یہ سوال اٹھاتے ہوئے کالی گھاٹ کیمپ نے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معاملے کو تعطیلاتی بنچ نے باقاعدہ بنچ کے پاس بھیج دیا ہے۔ اگلی سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
گزشتہ 3 ستمبر کو پولیس نے ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ واقع پارٹی دفتر کو بند کردیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ وہاں فارینزک جانچ کی جائے گی۔ لیکن اب تک جانچ نہیں ہوئی اور پارٹی دفتر بھی بند ہے۔ یہ دفتر مزید کتنے دن بند رہے گا، کالی گھاٹ کیمپ نے یہی سوال ہائی کورٹ میں اٹھایا۔
سماعت کے دوران دلیل دی گئی کہ دفتر کی لائٹ اور پنکھے اب بھی چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کا خرچ بڑھ رہا ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے اس معاملے میں اس کا موقف معلوم کیا۔ ساتھ ہی مقدمے کو باقاعدہ بنچ کے حوالے کردیا گیا۔
ممتا ترنمول کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کا کیمک اسٹریٹ واقع دفتر فائر سیفٹی ضوابط میں خامیوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث بند ہے۔ دفتر میں بل بورڈ لگانے کے معاملے میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔
کیمک اسٹریٹ پر واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں بل بورڈ لگانے کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت پر کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے کارروائی کی تھی۔ اس کارروائی کے دوران ابھیشیک کے دفتر میں زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
اس واقعے کی گونج ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ فائر بریگیڈ نے عمارت کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کارروائی کی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے عمارت کے مالک اور کرایہ دار دونوں کو نوٹس بھیجا گیا۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ 10 اگست کو کیمک اسٹریٹ کے مذکورہ دفتر کے فائر سیفٹی سرٹیفکیٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد نئے سرٹیفکیٹ کے لیے کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی گئی۔ معائنے کے دوران فائر سیفٹی سے متعلق چھ طرح کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ اس کے بعد ہی دفتر کو بند کردیا گیا تھا۔
ابھیشیک کے کمک اسٹریٹ دفتر کی بندش ختم کرنے کےلئے 23نومبر کو عدالت میں سماعت...
Source: Admin