Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کو لے کر گھریلو تنازع! بڑے بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کا مبینہ قتل، ماں گرفتار

Admin
By Admin
Nov 10, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کو لے کر گھریلو تنازع! بڑے بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کا مبینہ قتل، ماں گرفتار
پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کو لے کر گھریلو تنازع! بڑے بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کا مبینہ قتل، ماں گرفتار — November 10, 2026
پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کو لے کر گھریلو تنازع! بڑے بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کا مبینہ قتل، ماں گرفتار
دوسرے شوہر سے ہونے والے دو سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ کر مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد ماں نے اس کی لاش گھر کے قریب واقع تالاب میں پھینکنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ الزام ہے کہ خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے ہونے والے 12 سالہ بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کو قتل کیا۔ ماں نے اپنے بڑے بیٹے کو کسی کو کچھ نہ بتانے کی ہدایت دی تھی، لیکن بالآخر 12 سالہ بچے نے ہی پورا واقعہ گھر والوں کو بتادیا۔ یہ سن کر اہل خانہ حیران رہ گئے اور انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمہ کا نام کیتکی ہالدار ہے۔ پیر کی رات یہ سنسنی خیز واقعہ جنوبی 24 پرگنہ کے متھراپور تھانے کے تحت اتر درگاپور گاو¿ں میں پیش آیا۔
الزام ہے کہ کیتکی ہالدار نے اپنے دو سالہ بیٹے رکتیم ہالدار کو قتل کیا ہے۔ مقتول بچے کے والد رمیش ہالدار کی شکایت کی بنیاد پر کیتکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں اور پولیس ذرائع کے مطابق، شادی شدہ کیتکی اور رمیش کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوگیا تھا۔ رمیش اور کیتکی دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔ کیتکی کا پہلی شادی سے 12 سالہ نابالغ بیٹا بھی ہے۔ پہلے شوہر کے ساتھ اختلافات کے باعث کیتکی چند سال قبل اپنے نابالغ بیٹے کو ساتھ لے کر رمیش سے شادی کرکے اس کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ رمیش نے بھی اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کیتکی اور اس کے بچے کے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا۔
رمیش اور کیتکی کا ایک بیٹا رکتیم تھا۔ الزام ہے کہ کیتکی نے اپنے پہلے شوہر سے ہونے والے 12 سالہ بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے بچے رکتیم کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ دو سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے اس کی لاش گھر کے قریب واقع تالاب میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس نے اپنے بڑے بیٹے کو چھوٹے بھائی کے قتل اور لاش کو تالاب میں پھینکنے کے منصوبے کے بارے میں گھر کے دیگر افراد کو کچھ نہ بتانے کی ہدایت بھی دی تھی۔ تاہم خوفزدہ بچے نے یہ بات گھر والوں کو بتادی۔ بعد میں بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔متھراپور تھانے کی پولیس نے کیتکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حراست کی درخواست کے ساتھ منگل کے روز ملزمہ کو ڈائمنڈ ہاربر کے اے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا۔
لیکن آخر اس معصوم بچے کو کیوں قتل کیا گیا؟ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو شبہ ہے کہ کیتکی کا اپنے پہلے شوہر سے دوبارہ کسی طرح رابطہ قائم ہوگیا تھا۔ دونوں کے درمیان موبائل فون پر بھی بات چیت ہوتی تھی۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا کیتکی دوسرے شوہر کو چھوڑ کر پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کا منصوبہ بنا رہی تھی؟ کیا اسی وجہ سے اس نے اپنے چھوٹے بچے کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا؟
تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ پولیس حراست میں ملزمہ سے پوچھ گچھ کے بعد ہی اس قتل کے معمہ کو حل کیا جاسکے گا۔ کالی پوجا کے موقع پر پیش آنے والے اس واقعے سے پورے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پہلے شوہر کے پاس واپس جانے کو لے کر گھریلو تنازع! بڑے بیٹے کے سامنے ہی دوسرے شوہر سے ہونے والے معصوم بچے کا مبینہ قتل، ماں گرفتار...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn