ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے ایک دن بعد اتوار کی صبح اسرائیل اور کویت پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کویت اور اسرائیل نے کہا ہے کہ ان کے دفاعی نظام ایران کے نئے حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔ یہ حملے اس جنگ کا حصہ ہیں جو ایک ماہ پہلے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے جواب میں ایران نے کارروائی کی تھی۔ یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے اور عالمی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ایران کی افواج آبنائے ہرمز پر مضبوط کنٹرول رکھے ہوئے ہیں جو تیل اور گیس کی اہم گزرگاہ ہے، اور وہ خلیجی ممالک کے معاشی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جنہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کا حامی سمجھتے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو کہا تھا کہ ایران کے پاس آبنائے ہُرمز کھولنے سے متعلق معاہدہ کرنے کے لیے 48 گھنٹے باقی ہیں، ورنہ ’قیامت ٹُوٹ پڑے گی۔‘ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’یاد رکھیں جب میں نے ایران کو 10 دن دیے تھے کہ وہ معاہدہ کرے یا آبنائے ہُرمز کھول دے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹوں کے بعد ان پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔‘ ایران کی مرکزی فوجی قیادت نے صدر ٹرمپ کی اس دھمکی کو مسترد کر دیا اور جنرل علی عبداللہی علی آبادی نے اس (دھمکی) کو ’بے بس، گھبرائی ہوئی، غیر متوازن اور احمقانہ بات‘ قرار دیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے الفاظ دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ ’آپ کے لیے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔‘ بعدازاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رات کے اندھیرے میں آسمان کو دھماکوں سے روشن دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ: ’ایران کے کئی فوجی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور تہران میں اس بڑے حملے کے دوران بہت کچھ تباہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع