International

صدر ٹرمپ کی روس پر سخت پابندیاں عائد کر نے کی تیاریاں

صدر ٹرمپ کی روس پر سخت پابندیاں عائد کر نے کی تیاریاں

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہوں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں میں صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، نیتن یاہوسے غزہ سے متعلق دوبارہ بات ہوگی اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہتا ہوں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہوں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں، ہم نے یوکرینیوں کو اب تک کے بہترین ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا ملکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ تھا، افغانستان میں ہماری بگرام ایئر بیس اب چین چلارہا ہے۔ تمام ممالک کو یکم اگست تک محصولات کی تعمیل کرنی چاہیئے، یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوجائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق خط جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ٹیرف سے متعلق تاریخ تبدیل ہرگز نہیں کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments