International

صدر ٹرمپ کا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد محصولات میں اضافہ کرتے ہوئے انھیں 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے برسلز کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں یورپی یونین پر الزام عائد کیا کہ وہ ’ہم سے طے شدہ مکمل تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی،‘ تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ۔۔۔ اگلے ہفتے میں یورپی یونین سے آنے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کروں گا۔‘ یورپی کمیشن نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم یورپی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھیں گے۔‘ کمیشن کے مطابق یورپی یونین اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے تاہم وہ امریکہ سے اس کے وعدوں کے حوالے سے ’وضاحت‘ بھی طلب کر رہی ہے۔ آٹو موبائل کے شعبے کو ہدف بنا کر ٹرمپ نے ایک نہایت حساس شعبے کا انتخاب کیا ہے کیونکہ گاڑیوں کی صنعت یورپ کی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے۔ یہ اقدام اس معاہدے کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد سامنے آیا ہے جو یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان سکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے ٹرن بیری گالف کورس پر طے پایا تھا، جس کے تحت زیادہ تر یورپی اشیا پر محصولات 15 فیصد مقرر کیے گئے تھے۔ یہ معاہدہ یورپی یونین کے لیے اس 30 فیصد ٹیرف سے عارضی ریلیف کا باعث بنا تھا جسے ٹرمپ نے اپنے وسیع پیمانے پر ’لبریشن ڈے‘ محصولات کے تحت نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بدلے میں یورپ نے امریکہ میں سرمایہ کاری اور امریکی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متوقع تبدیلیوں پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments