امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب امریکہ میں دوسرے ممالک سے آنے والے تانبے پر 50 فیصد ٹیکس لگے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اس اہم دھات کی ملکی پیداوار کو فروغ دینا ہے، یہ دھات الیکٹرک گاڑیوں، فوجی ساز و سامان، بجلی کے گرڈ اور متعدد اشیاء کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ دیکھیں گے کہ دوسرے ملکوں سے آنے والا تانبا امریکہ کی سکیورٹی کو کیسے متاثر کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آج ہم تانبے پر کام کر رہے ہیں، جو دھات کی درآمدات پر جاری تحقیق میں پیش رفت کی علامت ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ جلد ہی فارماسیوٹیکل (ادویات) سے متعلق اعلان کیا جائے گا جو جنوری سے ان کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات پر عائد کیے گئے لیویز کی فہرست کو مزید وسعت دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے ٹیکس کی وجہ سے امریکہ میں تانبا مہنگا ہو گیا ہے، اس حوالے سے امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک نے بتایا ہے کہ یہ نیا ٹیکس اس مہینے کے آخر تک لاگو ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ جلد ہی اس حکم نامے پر دستخط کردیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ ہر سال تقریباً 8 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن تانبا باہر سے منگواتا ہے، جو اس کی ضرورت کا تقریباً آدھا حصہ ہے۔ سب سے زیادہ تانبا چلّی یا پھر کینیڈا سے آتا ہے۔ تانبا بڑی تعداد میں فوجی آلات، بجلی کی گاڑیوں اور تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے۔
Source: social media
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں مہاجر کیمپوں پر دھاوے درجنوں فلسطینی گرفتار
الشفاء ہسپتال ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا، فوری فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے:ڈائریکٹر
’سجا سنورہ مُردہ مائیکرو فون پکڑے سوگواروں سے مخاطب‘:واقعہ کیا ہے؟
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ

غزہ میں جنگ بندی تجویز ناکام ہوئی تو اسرائیل کیخلاف مزید کارروائی کریں گے، برطانیہ
ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر امریکا یوکرین سے جواب طلب کرے: روس