International

صدر ٹرمپ! جنگ روکنے کی طاقت صرف آپ کے پاس ہے ، مصری صدر کی اپیل

صدر ٹرمپ! جنگ روکنے کی طاقت صرف آپ کے پاس ہے ، مصری صدر کی اپیل

قاہرہ: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ جنگ روکنے میں ہماری مدد کریں، آپ کے علاوہ کسی پاس یہ طاقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ عالمی معاشی تباہی کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری مداخلت کی پرزور اپیل کر دی ہے۔ قاہرہ میں منعقدہ بین الاقوامی انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیسی نے براہِ راست امریکی صدر کو مخاطب کیا اور کہا کہ "پورے خطے کی جانب سے اور ذاتی طور پر آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس تباہ کن جنگ کو روکنے میں ہماری مدد کریں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں صرف آپ کے پاس ہی وہ طاقت اور صلاحیت ہے جو اس تنازع کو ختم کر سکتی ہے۔ مصری صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ فوری طور پر نہ رکی تو خام تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جائیں گی، جو کہ ایک تلخ حقیقت بنتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا بلکہ عالمی سطح پر ایسی معاشی تباہی آئے گی جس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ صدر السیسی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ انسانی اور معاشی بحران سے بچنے کے لیے اب خاموش تماشائی بنے رہنے کا وقت گزر چکا ہے اور امریکی صدر کی فوری مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments