ماسکو (14 مئی ): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن عنقریب چین کا اہم دورہ کریں گے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ میں اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر پیوٹن بہت جلد چین کا دورہ کریں گے اور اس دورے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ گزشتہ برسوں کے دوران 40 سے زائد مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں، ان کی حالیہ ملاقات گزشتہ ستمبر میں بیجنگ میں ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے فروری 2022 میں ایک لامحدود تزویراتی شراکت داری پر دستخط کیے تھے، یہ معاہدہ روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے سے تین ہفتے سے بھی کم وقت پہلے ہوا تھا۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی