ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سکیورٹی کمیٹی کے ترجمان نے امریکہ کو خلیج میں بحری جہازوں پر کسی بھی حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب صبر کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج سے ہمارا ضبط ختم ہو گیا ہے۔ ہمارے جہازوں پر کسی بھی حملے کا جواب امریکی جہازوں اور اڈوں کے خلاف انتہائی سخت اور فیصلہ کن ایرانی ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔ ایران نے گذشتہ روزبھی امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر خلیج میں اس کے تجارتی جہازوں پر مزید حملے ہوئے تو وہ بھرپور جواب دے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ ایرانی جہازوں پر کسی بھی حملے کے نتیجے میں خطے میں موجود امریکی مراکز اور دشمن کے بحری جہازوں پر بڑے پیمانے پر فوجی ضرب لگائی جائے گی۔ پاسداران انقلاب نے مزید اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے بحری جہازوں، تیل کی برآمدات یا تجارتی راستوں کے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے اور ایرانی تجارتی بیڑے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکی فوج نے گذشتہ جمعہ کو جنگ بندی کے باوجود ایرانی پرچم والے دو خالی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا تھا جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا تھا۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں بحری جہازوں نے خلیج عمان میں ایک ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے واشنگٹن نے اپنی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ابراہیم رضائی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اتوار کو سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے مرکزی آپریشن روم ’ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء‘ کے کمانڈر علی عبداللہ علی آبادی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ملاقات کس وقت ہوئی تاہم سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے متن کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اس دوران فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے اور مخالفین کا سختی سے مقابلہ کرنے کے لیے نئی ہدایات اور رہنمائی جاری کی ہے جس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ دوسری جانب علی عبداللہی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو مسلح افواج کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دشمن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں اور اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ایران کا ردعمل تیز اور فیصلہ کن ہو گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی