International

سائنسدانوں کا بڑا انکشاف! کورونا کی بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کے لیے اہم خبر

سائنسدانوں کا بڑا انکشاف! کورونا کی بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کے لیے اہم خبر

طبی ماہرین اور سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی بوسٹر ویکسینز کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا یہ انسانوں میں منتقل ہونے والی اگلی ممکنہ عالمی وبا کے خلاف بھی تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی بوسٹر ویکسینز نہ صرف موجودہ وائرس بلکہ مستقبل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی اگلی ممکنہ عالمی وبا کے خلاف بھی تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔ برطانیہ کی مشہورِ زمانہ کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق سائنسی جریدے میں شائع ہوئی، جس نے طبی دنیا میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کردی ہے۔ کیمبرج انسٹی ٹیوٹ آف تھیراپیوٹک امیونولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے سائنسدانوں نے برطانیہ کے ان معمر افراد (جن کی اوسط عمر 69 برس تھی) کے خون کے نمونوں کا مطالعہ کیا، جنہیں کووڈ-19 ویکسین کی 4 خوراکیں بشمول حالیہ ‘بائی ویلنٹ بوسٹر’ لگ چکی تھی۔ سائنسدانوں نے ان خون کے نمونوں میں موجود اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ کورونا کی مختلف اقسام، 2003 کے سارس وائرس، اور چمگادڑوں و پینگولین میں پائے جانے والے مختلف کورونا وائرسز کے خلاف کیا، جو مستقبل میں انسانوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ کورونا کی بوسٹر ویکسین ان جانوروں چمگادڑ اور پینگولین کے وائرسز کے خلاف بھی بہترین مدافعت فراہم کر رہی ہے، جنہوں نے ابھی تک انسانوں کو متاثر بھی نہیں کیا۔ ٹیسٹ کیے گئے کئی وائرسز انسانی خلیات میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز نے انہیں روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ تحقیق کی مشترکہ مصنفہ ربیکا مورس کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسا کوئی وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، تو ہمارے پاس پہلے سے ہی اس سے نمٹنے کی مدافعت موجود ہوگی، یہ بوسٹر وائرس کے پھیلاؤ اور شدت کو کم کر کے ہمیں نئی ٹارگٹڈ ویکسین بنانے کے لیے اہم وقت فراہم کریں گے۔ کیمبرج یونیورسٹی کی مشترکہ مصنفہ گریسی ویسٹ کا کہنا ہے کہ یہ نتائج حیران کن ہیں کہ یہ ویکسینز مستقبل کی وبائی صلاحیت رکھنے والے وائرسز کے خلاف بھی ڈھال بن سکتی ہیں، جو خاص طور پر معمر اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments