International

سعودی عرب پر بڑا حملہ ناکام، میزائل سمیت 20 سے زائد ڈرون تباہ

سعودی عرب پر بڑا حملہ ناکام، میزائل سمیت 20 سے زائد ڈرون تباہ

سعودی فضائی دفاع نے مشرقی علاقے کی جانب آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا، جبکہ چند گھنٹوں کے دوران تقریباً 24 ڈرونز بھی تباہ کر دیے گئے۔ یہ کارروائی مملکت کے خلاف حالیہ ایرانی حملوں کی ایک نئی لہر کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ ایک ذمہ دار سعودی ذرائع نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ ایران کی جارحیت کو رکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ وہ ایرانی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی اور دیگر اقدامات کے ذریعے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ سعودی ذرائع نے مزید زور دیا کہ مملکت کے صبر کی بھی ایک حد ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ ریاض اس سے قبل ان متعدد دعوؤں کی تردید کر چکا ہے کہ اس کی قیادت جنگ کو طول دینا چاہتی ہے۔ ادھر سعودی فضائی دفاع نے گزشتہ روز بھی مشرقی علاقے کی طرف آنے والے 30 دشمن ڈرونز کو ناکام بنایا تھا۔مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، سلامتی، سرزمین اور فضائی حدود کے تحفظ نیز اپنے شہریوں، مقیم افراد اور مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے سے گریز نہیں کرے گی اوراسے یہ حق اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments