سعودی عرب میں جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے پروگرام کی طبی اور جراحی ٹیم نے ایک ہنگامی آپریشن سرانجام دیا۔ یہ آپریشن ریاض میں وزارتِ نیشنل گارڈز کے ماتحت ’’ کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ‘‘ میں واقع ’’ کنگ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال ‘‘ میں سعودی دھڑ جڑی بچیوں کو الگ کرنے کے لیے کیا گیا۔ یہ سرجری 6 مراحل پر محیط تھی اور ساڑھے چھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میں 23 کنسلٹنٹس، ماہرین اور نرسنگ و ٹیکنیکل سٹاف نے حصہ لیا۔ کنگ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایڈ سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے وضاحت کی کہ بچیوں کی عمر تقریباً 20 دن ہے۔ وہ سینے کے نچلے حصے اور پیٹ کے مقام سے جڑی ہوئی پیدا ہوئی تھیں تاہم دونوں کے اوپری اور نچلے اعضاء مکمل تھے۔ ڈاکٹر الربیعہ نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم کے اجلاس کے بعد مختلف طبی معائنوں سے معلوم ہوا کہ دونوں کا مجموعی وزن تقریباً پانچ کلوگرام ہے۔ ان کا جگر، معدہ اور آنتیں آپس میں جڑی ہوئی تھیں ۔ پیٹ کی دیوار میں پیدائشی نقص کی وجہ سے ایک بیرونی تھیلی بھی موجود تھی۔ یہ تھیلی معدے پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی تھی جس سے خوراک لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور اس آپریشن میں جڑواں بچوں کی جان کو خطرے کا تناسب 40 فیصد تھا۔ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ یہ آپریشن سعودی پروگرام کے تحت 69 واں کامیاب آپریشن ہے۔ اس پروگرام نے 1990 سے اب تک دنیا بھر کے 5 براعظموں کے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 جڑواں بچوں کی دیکھ بھال کی ہے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کے کاموں میں مملکتِ سعودی عرب کے قائدانہ کردار کی بھی تصدیق کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی