ریاض : سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے، آن لائن کلاسز شروع کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے، الباحہ اور عسیر میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث اتوار کو کلاسز معطل رہیں۔ موسمی الرٹ کے پیش نظر اسکولوں میں تدریسی عمل "مدرستی” پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جاری رہا، دمام، خُبر، قطیف، جبیل، رأس تنورہ اور الاحساء کے تعلیمی اداروں میں آن سائٹ کلاسز بند رہیں۔ الباحہ اور عسیر کی متعدد جامعات نے بھی آن سائٹ کلاسز روک کر آن لائن تعلیم کا آغاز کردیا، تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کی رپورٹ پر کیے گئے۔ اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسلا دھاربارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش عسیر اور ریاض کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ ابہا ایئرپورٹ پر65.6ملی میٹر، ریاض کے کنگ خالد ریزرو میں42.2ملی میٹربارش ریکارڈ، جبکہ دمام کے علاقے القادسیہ میں20.6اور جازان کے الدرب میں 11.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ نجران، الباحہ، مکہ اور قصیم کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات نے مختلف علاقوں کیلئے بارش کے الرٹ جاری کر رکھے ہیں، سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک جاری رہا۔ سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے اور حکومتی وارننگز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی