چھپرا، 5 دسمبر : بہار کے سارن ضلع کے بھیلڈی تھانہ علاقے میں منگل کی صبح مجرموں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سمست پور گاؤں کے رہنے والے آر جے ڈی لیڈر کشور کمار مہتو عرف ایم ایل اے (31) چائے پی کر اپنی موٹر سائیکل سے واپس آرہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو مجرموں نے انہیں گولی مار دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ انہیں علاج کے لیے صدر اسپتال چھپرہ لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
Source: uni news
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت
جموں و کشمیر:پاکستانی فوج کی ایل او سی پر چار مقامات پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے