National

ساورکر ہتک عزت معاملہ : کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عائد الزامات قبول کرنے سے انکار کیا

ساورکر ہتک عزت معاملہ : کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عائد الزامات قبول کرنے سے انکار کیا

ممبئی 11 جولائی (: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کو لندن میں دائیں بازو کے لیڈر ونائک دامودر ساورکر کے خلاف مبینہ طور پر 'ہتک آمیز' تقریر کرنے کے الزام میں اپنے خلاف دائر مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں ان پر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا اور مقدمے کا سامنا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا- مہاراشٹرا کے پونہ شہر کی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ شری امول شری رام شندے کی خصوصی عدالت کے روبرو گاندھی کی جانب سے ان کے وکیل ملند پوار نے کانگریس لیڈر کا بیان ریکاڑ ان کی غیر موجودگی میں ریکارڑ کرایا- راہل گاندھی نے ایڈوکیٹ پوار کو اختیار دیا تھا کہ وہ ان کی جانب سے بیان درج کرائے ساورکر کی نسل سے تعلق رکھنے والے ستیہکی ساورکر نے راہل گاندھی کے خلاف ایک نجی مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس لیڈر نے ساورکر کے خلاف جان بوجھ کر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، ساورکر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور شکایت کنندہ اور اس کے خاندان کو ذہنی اذیت پہنچانے کے ارادے سے بیان دیا تھا جو ایک مجرمانہ عمل ہے -

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments