واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قرارداد صرف ایک ووٹ سے ناکام ہوگئی،ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کا مقصد صدرٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہو گئی۔ حکمران جماعت ری پبلکن کے اراکین نے صدر کے حق میں بھرپور دفاع کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کر دیا۔ ایوان میں پیش کی گئی اس قرارداد پر 213 حق میں اور 214 مخالفت میں ووٹ آئے ، جس کے بعد قرارداد محض ایک ووٹ کے فرق سے مسترد کر دی گئی۔ اس قرارداد کا بنیادی مقصد صدر ٹرمپ کے ان اختیارات کو لگام دینا تھا جن کے تحت وہ کانگریس کی پیشگی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ قرارداد کی ناکامی کے بعد اب صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی حالیہ فوجی مہم اور حکمتِ عملی جاری رکھنے کے لیے ایوان کی قانونی و سیاسی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی امریکی سینیٹ نے بھی ایسی ہی ایک قرارداد کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد اب دونوں اہم ایوانوں سے صدر ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی